مشیر امریکی صدر

طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے، مشیر امریکی صدر

واشنگٹن (گلف آن لائن)امریکی صدرکے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ طالبان کو براہ راست امداد کیلئے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مل کر افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، انسانی ہمدردی اور امداد کے لیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کے لیے پریشان اور امریکا سے تعاون کا خواہش مند ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں