فرانسیسی وزیرِ اعظم

فرانس میں اومی کرون غالب آ سکتا ہے، فرانسیسی وزیرِ اعظم

پیرس(گلف آن لائن)فرانسیسی وزیرِ اعظم جین کاسٹیکس نے کہاہے کہ آئندہ سال 2022 کے آغاز سے فرانس میں اومی کرون غالب آ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں فرانسیسی وزیرِ اعظم جین کاسٹیکس نے یہ بات کہی ۔امن کا مزید کہنا تھا کہ اومی کرون سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں، بظاہر کورونا وائرس کی اومی کرون قسم ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں دکھائی دیتی۔

فرانسیسی وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اومی کرون سے متعلق دستیاب ڈیٹا کے مطابق ویکسین اور بوسٹر ہی بچاو کا موثر حل ہے۔واضح رہے کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 333 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔فرانس میں تاحال 85 لاکھ 18 ہزار 840 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں