ایمیزون پرائم

شادی ختم، وکی کوشل کام پر واپس آگئے، تصویر شیئرکردی

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف سے شادی کے بعد اداکار وکی کوشل کی کام پر واپسی ہوگئی۔انسٹاگرام پر وکی کوشل نے اپنی نئی سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں موجود ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی سیلفی میں وکی کوشل نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔وکی کوشل نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘پہلے چائے اور پھر کام۔’اداکار کی پوسٹ پر اْن کے مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سمندر اْمنڈ آیا ۔

ایک صارف نے پوچھا کہ ‘بھائی! کترینہ کدھر ہیں؟’ تو ایک اور صارف نے کترینہ کی خیریت دریافت کی۔اننیا نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘بیوی کے ہاتھ کی چائے پی کر آئے ہیں’۔زیادہ تر صارفین نے وکی کوشل سے یہ بھی پوچھا کہ ‘اْنہیں کترینہ کیف کے ہاتھ کا بنا ہوا حلوہ کیسا لگا۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں