جمشید اقبال چیمہ

مسائل حل کرنے کی وجہ سے حکومت کو عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشیداقبال چیمہ نے کہا ہے کہ جب سیاسی جماعتیں ملک و قوم کودرپیش مسائل حل کریں اور ڈلیور کریں تو انہیں پذیرائی ملتی ہے او ر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت اسی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے اسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے ،وزیر اعظم عمران خان کے شفاف کردار کی وجہ سے بیرون ممالک میں بھی ان کے کردار کو تسلیم کیا جارہا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں حکومت ایک نہیں بلکہ کئی محاذوں پر لڑ رہی ہے ،پاکستان ترقی پذیر ملک ہے اور اس کے صحت کے شعبے سمیت معیشت کے حوالے سے بہت ہی گھمبیر مسائل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے وسائل نہ ہونے کا بہانہ نہیں بنایا بلکہ جتنے وسائل میسر تھے ان کو بروئے کارلاتے ہوئے ہیلتھ انشورنس کا انقلابی قدم اٹھایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نا مساعد معاشی حالات کے باوجود جس طرح حوصلہ اور عزم دکھایا ہے پوری دنیا ان کے اقدامات کو سراہا رہی ہے لیکن صرف ایک اپوزیشن ہے جو میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ ہمارے جسم کا حصہ ہے اور خدانخواستہ کوئی بھی یہ نہیں چاہے گاکہ وہاں کی عوام مشکلات سے دوچار ہوں ،وفاقی حکومت نے بغیر کسی سیاسی تفریق کے تمام صوبوں کی مدد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں