قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کریگی

لاہور (گلف آن لائن)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم جب کہ ایشین گیمز ستمبر میں چین میں ہوں گے۔

پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کی۔اس موقع پر ٹیموں کی تیاری اور روانگی پلانز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ان گیمز میں دوسرے کھیلوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ویمن کرکٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں