نیٹو اتحاد

نیٹو اتحاد کا رومانیہ اور بلغاریہ میں مزید فوجی تعینات کرنے کا عندیہ

کیف (گلف آن لائن)یوکرائن کی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعیناتی کے تناظر میں نیٹو اتحاد نے مشرقی یورپ میں اپنے فوجیوں کو مزید تقویت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جرمن ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالٹک اور پولینڈ کی طرح رومانیہ اور بلغاریہ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مزید فوجی تعینات کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے مزید مذاکرات نیٹو کے آئندہ کے اجلاس میں کیے جائیں گے۔ حالیہ کچھ عرصے سے روس یوکرائن کی سرحد پر اپنے فوجی جمع کر رہا ہے۔ روس کا کہنا تھاکہ نیٹو اتحاد کی مشرق کی جانب توسیع اس کے لیے خطرہ ہے جبکہ مغربی ممالک اور امریکا روس کو خطرہ قرار دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں