وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل منگل کو ہو گا ،جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو او آئی سی اجلاس بارے اعتماد میں لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزارتوں اور ڈویژنز میں ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولرائز کرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ،بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کونسل آف چارٹڈ اکاونٹنٹس کیلئے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمیشن فار چائلڈ رائٹس میں کے پی ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،اسلام آباد کیپیٹل ٹیرٹری پولیس ایکٹ 2021 کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شمشاد اختر کو پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کا ممبر نامزد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اور ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی نامزدگیاں کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق جینکو ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ڈائریکٹر کے نام کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے ،جامشورو پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں ممبر کی ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے گی،میپکو میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کیسز کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں