کوئی خاتون کس قدر سلیقہ مند ہے اس کا گھر سب کچھ بتا دیتا ہے’شگفتہ اعجاز

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ کوئی بھی خاتون کس قدر سلیقہ مند ہے اس کا گھر سب کچھ بتا دیتا ہے ،بچیوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ گھر کے معاملات پر بھی گرفت کرنی چاہیے ۔ ایک انٹرویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ گھر کو سلیقے سے رکھنا خاتون کی ہی ذمہ داری ہوتی ہے اوروہ نظر آنی چاہیے ۔ گھر اس طرح سمیٹا ہونا چاہیے کہ کوئی بھی رکھی ہوئی چیز ضرورت کے وقت فوری مل جائے نہ کے پورے گھر میں تلاش کیلئے ادھم مچانا پڑے۔

انہوںنے کہا کہ میرا تو یہ ماننا ہے کہ بچیوںکو تعلیم کے ساتھ گھر گرہستی بھی سیکھنی چاہیے اور خاص طو رپر والدہ کو چاہیے کہ وہ اپنی بچیوں کی تربیت کرے تاکہ ان کے گھریلو معاملات پر بھی گرفت ہو سکے جو مستقبل میں ان کے کام آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایک ایلیٹ کلاس ہے جنہیںانہیں ان سب چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،میں مڈل کلاس اور اس سے نیچے کے طبقات کی بات کر رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں