اداکارہ ریما

اداکارہ ریما کی شوہر کے ہمراہ عمر شریف کے گھر آمد

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی معروف اداکارہ ریما نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ کراچی میں مرحوم کامیڈی کنگ عمر شریف کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی۔ریما نے عمر شریف کی اہلیہ دیبا عمر، بیٹے جواد اور فواد سے ملاقات کے دوران عمر شریف کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین اور اداکار عمر شریف رواں سال 2 اکتوبر کو جرمنی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں کراچی سے واشنگٹن علاج کیلئے پہنچایا جارہا تھا لیکن ناساز طبیعت کے باعث انہیں جرمنی کے اسپتال میں ہی داخل کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں