فواد چوہدری اور اعظم سواتی

اعظم سواتی کا معافی نامہ قبول کر نے پر الیکشن کمیشن سے اظہار تشکر

اسلام آباد (گلف آ ن لائن) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے معافی نامہ قبول کر نے پر الیکشن کمیشن سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن با اختیار ہو ،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کر نے والا ہے ،ای ایم کے زریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی ،الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا ۔

بدھ کو یہاں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ میں الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں میری معذرت قبول کی ۔انہوںنے کہاکہ ہم چاھتے ہیں الیکشن کمیشن با اختیار ہو،ای وی ایم پر الیکشن کمیشن اچھے فیصلے کرنے والا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ای ایم کے زریعے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کی جائے گی ،الیکشن کمیشن کو ہر لحاظ سے طاقتور کیا جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت الیکشن کمیشن کو مستحکم کرنے کے لیے ساتھ کھڑی ہوگی ۔اس موقع پر بیرسٹر ظفر نے کہاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا اْس کی معذرت کر لی ہے ،الیکشن کمیشن کا وقار پورا کرنا ہر فرد کی زمہ داری ہے ،ہم نے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر چلنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں