تعمیراتی

تعمیراتی میٹریل مہنگافروخت کرنیوالوں کیخلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ

لاہور(گلف آن لائن)پنجاب حکومت نے منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے ترمیم کردہ ایکٹ کے تحت اب تعمیراتی میٹریل مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن کی تیاری کر لی ۔قوانین میں ترمیم کے بعدنئی پرائس کنٹرول کونسل کے اختیارات بڑھادیئے گئے ہیں

، ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت مقررہ نرخوں پرتعمیراتی میٹریل فروخت ، سیمنٹ اوراینٹوں پرخودساختہ بڑھتی قیمتوں کوقابومیں لایاجائے گا۔نئے ترمیمی ایکٹ پروزیراعلی پنجاب پرائس کنٹرول کونسل کے چیئرمین ہوں گے ، تعمیراتی میٹریل نرخوں کے برعکس فروخت پرایک لاکھ جرمانہ اور3سال قیدہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں