لاہورہائیکورٹ

شاہکام انڈر پاس فلائی اوورکیلئے ایکوائر اراضی کے معاوضے کی ادائیگی بارے عملدرآمد رپورٹ طلب

لاہور(گلف آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے شاہکام انڈر پاس فلائی اوورکے لئے ایکوائر اراضی کے معاوضے کی ادائیگی بارے عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس پر سماعت کی ۔دوران سماعت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ پیش ہوئے اور یقین دہانی کرائی کہ ایکوائر اراضی کے معاوضے کے ایوارڈ کی آج ہی منظوری دیدی جائے گی ۔ فاضل عدالت نے 3 جنوری کو عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید اراضی ایکوائر کرنے سے روکنے کے حکم میں تاحکم ثانی توسیع برقراررکھنے کا حکم سنایا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں