عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1797ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1797ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں150روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ25ہزار450روپے ہو گئی اسی طرح129روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ7ہزار553روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں