سلیم مانڈ ی والا

ٹیلی کام کمپنیز پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں، سلیم مانڈ ی والا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیز پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رپورٹس کے مطابق حکومت ٹیلی کام کمپنیز پر مزید ٹیکس عائد کرنے جا رہی ہے،ٹیلی کام کمپنیز پر مزید ٹیکس عائد کرنے کی کوششیں باعث تشویش ہیں۔

انہوںنے کہاکہ ٹیلی کام کمپنیز پر مزید ٹیکس کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں، حکومت نے آنے والے دنوں میں ٹیکس میں اضافہ کیا تو پارلیمان میں بھرپور مخالفت کریں گے۔ سلیم مانڈی والا نے کہا کہ حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام اور بزنس مین پر مزید بوجھ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں