ڈبلیو ایچ او

2022 کورونا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے،سربراہ ڈبلیو ایچ او

نیویارک(گلف آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہاہے کہ 2022 کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیئے گئے ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لیے دنیا کو مل کر مشکل اقدامات کام کرنا چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتر ہو گا کہ ملکوں کو ہجوم سے بچنے کے لیے اپنے قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کرنا چاہیے۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ لوگوں کا ہجوم اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا کہ ویکسین شدہ افراد بھی اومی کرون سے متاثر ہو رہے ہیں، اومی کرون میں ویکسین کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں