عابد علی

عابد علی کو ایک اور اسٹنٹ ڈالا جائے گا، ڈاکٹر کی دو ماہ آرام کی ہدایت

کراچی (گلف آن لائن) کراچی میں زیرِ علاج قومی ٹیسٹ ٹیم کے کرکٹر عابد علی کے دل کی شریان میں (آج) جمعرات کو دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا، دوسرا اسٹنٹ انجیو پلاسٹی کے بعد ڈالا جائے گا۔ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر نے عابد علی کو دوماہ کیلئے مکمل آرام کی ہدایت کی ،دوماہ بعد قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

کرکٹر عابد علی کو سینے میں تکلیف پر (آج) جمعرات کو کراچی میں نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، رپورٹ میں عابد علی کی دو شریانوں میں رکاوٹ سامنے آئی ،انہیں ایک اسٹنٹ گزشتہ روز ڈالا گیا تھا۔عابد علی نے ایک پیغام میں اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے میں اب ٹھیک ہوں،انہوں نے دْعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں