فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کا نوٹس لے لیا

لاہور( گلف آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے سوشل میڈیا پر بینظیر بھٹو کی جائے شہادت کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کا نوٹس لے لیا ، فیاض الحسن چوہان علی الصبح بینظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچ گئے۔

ٹرک کی ٹکر سے بینظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی۔فیاض الحسن چوہان نے بلدیہ راولپنڈی کے افسران کو موقع پر طلب کرکے مرمت میں تاخیر پر سرزنش کی اور فوری مرمت اور بحالی کے احکامات جاری کیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید بطور سابقہ زیراعظم ہمارے لیے قابل صد احترام ہیں، محترمہ بی بی شہید صرف پیپلز پارٹی نہیںتمام پاکستانیوں کی نمائندہ تھیں،پنجابی ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے سندھی بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں