ے غذائی قلت

ملک میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، بیشتر بیماریوں کا تعلق ہماری خوراک سے ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد (گلف آن لائن) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، بیشتر بیماریوں کا تعلق ہماری خوراک سے ہے،خوراک کا انسان کی صحت سے بڑا گہرا تعلق ہے ، میڈیکل کی تعلیم میں معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھی اصلاحات لائیں گے۔بدھ کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، بیشتر بیماریوں کا تعلق ہماری خوراک سے ہے،خوراک کا انسان کی صحت سے بڑا گہرا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹریشن کا تعلق غربت سے نہیں بلکہ کم علمی سے بھی ہے، ہیلتھ سروسز کےلئے ایک پڑھی لکھی ٹیم تیار کر رہے ہیں، کافی ساری چیزیں ریسرچ سے ہی سامنے آتی ہیں، ڈینگی کے حوالے سے ریسرچ بھی کافی کارآمد ہو گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کافی تعداد میں بچے غذائی قلت کا شکار ہو رہے ہیں، میڈیکل کی تعلیم میں معیار بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں بھی اصلاحات لائیں گے، قومی ادارہ صحت میں بھی اصلاحات کےلئے کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں