روس، یوکرین

روس، یوکرین سے متعلق امریکا متعدد چینلز پر بات چیت کے لیے تیار

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکا متعدد چینلز کے ذریعے روس سے سفارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن امریکا نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اِس سے قبل روس کو یوکرین کی سرحد پر فوج کی تعیناتی سے متعلق مغربی ملکوں کی تشویش دور کرنا ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے روسی ہم منصب اور روسی صدر ولادی میر پوتین کے خارجہ پالیسی کے مشیر، یوری یشاکوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے بارے میں وائٹ ہائوس نے بتایا کہ امریکا روس سے براہ راست، نیٹو روس کونسل یا یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ذریعے بات چیت کا خواہاں ہے۔

وائٹ ہائوس نے بتایا کہ سلیوان نے یشاکوف کو بتایا کہ کسی بھی نوعیت کے مکالمے کی بنیاد باہمی تعاون پر اور اس بات پر ہوگی کہ روس کے اقدامات سے متعلق ہماری تشویش کو سامنے رکھا جائے۔سلیوان اور یشاکوف کی ٹیلی فون پر بات چیت کے بارے میں فوری طور پر روس نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں