جاوید لطیف

نواز شریف ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں’جاوید لطیف

لاہور(گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنمامیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں اوروہ ایک ماہ میں وطن واپس آسکتے ہیں۔

،نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوتے تو کون ہوگا اس کا فیصلہ بھی وہی کریں گے، شہباز شریف پارٹی صدر ہیں وہ وزیراعظم بن گئے تو ہمیںخوشی ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار نواز شریف ہیں، جمہوریت بہترین انتقام ہے ،نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے تجربے ہورہے ہیں، ہماری جدوجہد یہی ہے کہ فارمولا دینے والے صرف عوام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں