رانا ثناء اللہ

پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پارٹی کا فیصلہ ہے جب تک انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی نہیں ہوتی نواز شریف کو واپس نہیں آنا چاہیے،نوازشریف جب واپس آنا چاہیں گے آ جائیں گے، الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا۔

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے بعد ثنااللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف جب واپس آنا چاہیں گے آ جائیں گے، الیکشن سے قبل نوازشریف کی واپسی کا فیصلہ ان کا اپنا ہوگا، پارٹی نوازشریف کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی چاہتی ہے۔

رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ میں وزیراعظم کے امیدوار کے حوالے سے کوئی ابہام نہیں، ن لیگ میں جب بھی وزیراعظم کی بات آتی ہے تو وہ ایک ہی نام نوازشریف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے نوازشریف نہیں ہوں گے تو ان کی جگہ ہمارے سینئر ترین رہنما شہبازشریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں