نئے سیمنٹ

پنجاب میں 16نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی ہے، وزیر صنعت وتجارت

لاہور (گلف آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب میں 16نئے سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی گئی ہے، خوشاب میں 6، ڈی جی خان میں 3، میانوالی میں 5اور جہلم میں 2نئے سیمنٹ پلانٹ لگیں گے، نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری اور ہزاروں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی اپنے آفس میں سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے بزنس فرینڈلی اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں، پنجاب ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی نئی منزل بن چکا ہے، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں 300ارب روپے سے زائد کی نئی سرمایہ کاری آئی ہے، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں 1218نئے صنعتی یونٹس لگ رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کے لئے ون ونڈو کی سہولت دی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے سرمایہ کاری سہولت سینٹر بھی بنایا گیا ہے، انسپکٹر لیس رجیم کے بعد زیرو این او سی کی پالیسی بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔ میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی مراکز میں جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں