آسٹرازینیکا

آسٹرازینیکا ویکسین کی تقویتی خوراک اومیکرون کے خلاف موثر

واشنگٹن(گلف آن لائن)آکسفورڈ یونیورسٹی کی لیب نے ایک نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ آسٹرازینیکا کی تیارکردہ کووِڈ19 کی ویکسین کا تین خوراکوں پر مشتمل کورس اومیکرون شکل کے خلاف موثر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس تحقیقی مطالعے کو ابھی تک کسی معاصر تنقیدی جائزے والے طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ۔اس میں تقویتی خوراک لینے والے ان لوگوں میں اینٹی باڈیز کے زیادہ ہونے کے بعد اومیکرون کے خلاف اینٹی باڈی کی سطح ظاہرکی گئی جوکووڈ19سے قدرتی طور پر متاثر ہوئے تھے اور صحت یاب ہوئے تھے۔

دواساز فرم کا کہنا تھا کہ ویکسین کے تین خوراک کے کورس کے اومیکرون کے خلاف موثرہونے کی سطح دو خوراک کے بعد وائرس کی ڈیلٹا شکل کے خلاف سطح کی طرح تھی۔اینگلوسویڈش دواساز ادارے نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے جن محققین نے یہ مطالعہ کیا ،وہ آسٹرازینکا کے ساتھ ویکسین ویکسزیوریا پر کام کرنے والے محققین سے مختلف اورآزاد تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں