جنوبی کوریاک

جنوبی کوریاکے صدر نے سزا یافتہ سابق صدر کومعاف کر دیا

سیول(گلف آن لائن)جنوبی کوریا کے صدر نے سزا یافتہ سابق صدر پارک گوئن کومعاف کر دیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے جنوبی کوریا کی سابق صدر پارک گوئن کو 22 سال قید کی سزا سنائی تھی۔69سالہ خاتون صدر کو کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے جرم میں 2017 میں مواخذے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

صدر پارک گوئن نے صدارتی استثنی ختم ہو جانے کے سبب فوجداری نوعیت کے الزامات کا سامنا کیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق صدر پارک گوئن رواں سال 3 بار کندھے اور کمر میں تکلیف کے سبب اسپتال میں رہیں۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے اس سے پہلے سابق صدر کی معافی کو مسترد کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں