میاں نعمان کبیر

لاہور چیمبر میں جلد لینڈ ریکارڈ سنٹر قائم کیا جائے گا’میاں نعمان کبیر

لاہور(گلف آن لائن) لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر کے مطالبے پر ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد ہی لاہور چیمبر میں لینڈ ریکارڈ سنٹر قائم کیا جائے گا جس سے لاہور چیمبر ممبران کمپیوٹرائزڈ موضعوں کی فرد یہاں سے حاصل کرسکیں گے۔وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر اور نائب صدر حارث عتیق نے بھی اس موقع پر خطاب کیاجبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میاں عتیق الرحمن، ملک محمد ندیم، علی افضل اور مردان علی زیدی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لاہور چیمبر میں لینڈ ریکارڈ سنٹر کا قیام ممبران کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر کی سطح پر ایک فوکل پرسن کا تقرر کیا جائے گا جس کی ذمہ داری لاہور چیمبر کے ممبران کے لیے جائیداد کی رجسٹریشن اور منتقلی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کے لیے خدمت کی بہترین مثال قائم کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے 9 پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے درمیان رابطے کو یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے لاہور چیمبر کو دعوت دی کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے لیے دو افراد نامزد کریں جنہیں فورا شامل کرلیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریسکیو 1122کی مشاورت سے واٹر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کے لیے شارٹ لسٹنگ کی گئی ہے، اس سلسلے میں لاہور چیمبر، واسا اور ریسکیو 1122کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پبلک ٹائلٹس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے جاسکتے ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر کی انتظامیہ/مارکیٹ کمیٹیوں میں نمائندگی کو لاہور چیمبر کی مشاورت سے یقینی بنایا جائے جس سے تاجر برادری کو درپیش مسائل کو مزید موثر طریقے سے حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں واٹر ہائیڈرنٹس لگانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ آتشزدگی کے واقعات اور تاجر برادری کو ہونے والے بھاری نقصان سے بچا جا سکے۔ متعلقہ بازاروں کے تاجر ان منصوبوں کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتی ہیں تاکہ پارکنگ اور ٹریفک سے متعلق مسائل سے نجات مل سکے۔

لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ یہ شہروں کے تجارتی مراکز میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سموگ ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی صنعتی یونٹ بغیر کسی ٹھوس وجہ کے بند نہ کیا جائے۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ اگرچہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے لیکن ابھی تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔انہوں نے تجویز دی کہ لاہور لیڈیز کلب میں پارکنگ کی جگہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اس کے ممبران کی سہولت کے لیے مختص کی جائے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ انتظامی و مارکیٹ کمیٹیوں میں لاہور چیمبر کی نمائندگی یقینی بنائی جائے جس سے تاجر برادری کو درپیش مسائل زیادہ موثر انداز میں حل کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کی مارکیٹوں میں آتشزدگی اور بھاری نقصان سے بچائو کے لیے واٹر ہائیڈرنٹس نصب کرنے کی اشد ضرورت ہے، ان پراجیکٹس کے تمام اخراجات متعلقہ مارکیٹوں کے تاجر برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں لہذا فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر نئے پارکنگ پلازے تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات نے لاہور کے تجارتی مراکز کو بری طرح متاثر کیا ہے، ان کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ ان کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ سموگ ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے لیکن یہ مدنظر رکھا جائے کہ بلاوجہ کسی بھی صنعتی یونٹ کو بند نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے لیکن ابھی تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے، تمام متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں تاکہ صورتحال قابو رہے، اس سلسلے میں آگاہی مہم کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جائے۔ میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر کے ممبران کی سہولت کے لیے لاہور لیڈیز کلب میں پارکنگ کی جگہ لاہور چیمبر کو دے دی جائے جس سے پارکنگ کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں