معین اختر

گوگل کا لیجنڈری اداکار معین اختر کو سالگرہ پر خراج عقیدت پیش،ڈوڈل جاری کردیا

نیو یارک (گلف آن لائن)سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے مرحوم لیجنڈری اداکار معین اختر کو ان کی 72 ویں سالگرہ پر ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔معین اختر 24دسمبر 1950کوسندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے اور وہ 22 اپریل 2011کو دل کا دورہ پڑنے سے مداحوں سے بچھڑے۔گوگل نے پہلی بار معین اخٹر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈوڈل جاری کیا ہے، اس سے قبل سرچ انجن مختلف شوبز شخصیات کے لیے ڈوڈل کا اجرا کر چکا ہے۔

معین اختر نے6 ستمبر 1966 کو پی ٹی وی پر پہلا پروگرام کر کے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے مقبول بن گئے۔انہوں نے اپنی تمام تر تعلیم کراچی میں ہی حاصل کی، دوران تعلیم معین غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ان کو انگریزی، بنگالی، سندھی، پنجابی، میمن، پشتو، گجراتی اور اردو زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔وہ شوبز کی دنیا میں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائز آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں