کراچی (گلف آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کرسمس کے موقع پر کہا ہے کہ اقلیت کے حقوق سلب نہیں ہونے دیں گے، عدلیہ آپ کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
کراچی میں کرسمس کے موقع پر ٹرینٹی چرچ آمد پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ کو اتنا ہی قانونی تحفظ حاصل ہے جتنا کسی دوسرے کو ہے۔ کرسچن کمیونٹی پاکستان کو بہتر بنانے کیلئے پیش پیش ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے کرسچن کمیونٹی کے اسکول واپس کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کرسمس کیک کاٹا اور کرسچن کمیونٹی کو مبارکباد بھی دی۔