احتجاج کا اعلان

ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کا 30 ، 31 دسمبر کواحتجاج کا اعلان

لاہور(گلف آن لائن)ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے 30 اور 31 دسمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کردیا۔ملک بھر سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ حکومت قانون سازی پر عملدرآمد کرائے ۔اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو10 اور 11 جنوری کو ملک بھر میں مکمل شٹر ڈان کر دیں گے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی الفور دوکاندار کو قانون میں ترمیم کرکے رجسٹریشن دی جائے اور پولیس گردی کا خاتمہ کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں