بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ میں شرکت کیلئے جانے والے کرکٹرز حارث رؤف اور شاداب خان کی تصویر پر مداح کے تبصرہ نے شنیرا اکرم کو غصہ دلادیا

کراچی (گلف آن لائن) آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں شرکت کے لیے جانے والے قومی کرکٹرز حارث رؤف اور شاداب خان کی تصویر پر مداح کے تبصرہ نے شنیرا اکرم کو غصہ دلادیا۔ قومی کرکٹر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حارث رؤف کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ مداحوں سے پوچھا تھاکہ آپ اندازہ لگائیں کے ہم کہاں جارہے ہیں؟جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ آسٹریلیا سے وسیم اکرم کی طرح کسی شیلا کو نہیں لے آنااس کا جواب دونوں کرکٹرز نے تو نہیں دیا لیکن شنیرا نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں بْرائی کیا ہے، شاید میں یہاں کوئی چیز مِس کررہی ہوں۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے پہلی اہلیہ کے انتقال کے بعد آسٹریلوی نڑاد خاتون شنیرا سے شادی کی ہے، صارف کا وسیم اکرم کو شاداب خان کے ٹوئٹ میں لانے کا مقصد ممکنہ طور پر یہی ہوگا۔خیال رہے کہ بی بی ایل کی ٹیم سڈنی سکسرز کے اعلامیے کے مطابق شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور اختتام تک اسی کا حصہ رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں