فواد چوہدری

وزیر اطلاعات کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسیحی شہریوں نے پاکستان کی مضبوطی، ترقی، خوشحالی اور یکجہتی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم، صحت اور زندگی کے دیگر شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں