ویانا

ویانا میں ایران کے ساتھ یورپی ممالک کے مذاکرات پیر کو دوبارہ شروع ہوں گے

ویانا(گلف آن لائن)یورپی حکام نے بتایا ہے کہ ویانا میں مذاکرات پیر کو دوبارہ شروع ہوں گے۔امریکا بالواسطہ طور پران مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے جن کامقصد ایران کو سمجھوتے کی پاسداری پرآمادہ کرنا اوراس میں امریکا کی واپسی کو آسان بنانا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس سمجھوتے کے تحت ایران نے عالمی پابندیوں سے نجات کے لیے اپنا جوہری پروگرام محدود کر دیا تھا۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اس سمجھوتے سے یک طرفہ دستبرداری اختیارکرلی تھی اور ایران کے خلاف دوبارہ امریکا کی سخت پابندیاں عاید کردی تھیں۔

قبل ازیں ایران کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی روب میلے نے کہا کہ اگرایرانی اپنی موجودہ رفتار سے کام جاری رکھتے ہیں توہمارے پاس کچھ ہفتے باقی ہیں لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں۔اس وقت میں سمجھتا ہوں کہ نتیجہ یہ نکلے گا کہ بحالی کے لیے کوئی سمجھوتانہیں کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں