ٹک ٹاک

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے فہرست میں پہلے نمبر پر آکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیویارک (گلف آن لائن)رواں برس مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلاڈ سروس کمپنی کلاڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا کہ کوئی ویب سائٹ گوگل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئی ہو۔گزشتہ برس اسی فہرست میں ٹک ٹاک کا ساتواں نمبر تھا لیکن اب ایک ہی سال میں چینی سائٹ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں پابندیوں کے باوجود بڑی چھلانگ لگا کر سات درجے اوپر چلی گئی ۔

مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔فہرست میں ٹک ٹاک کے بعد گوگل، فیس بک، مائیکرو سافٹ، ایپل، ایمیزون، نیٹ فلکس، یوٹیوب، ٹوئٹر اور واٹس ایپ سب سے زیادہ ٹریفک حاصل کرنے والی ٹاپ 10 سائٹس ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں