مشرقی یوکرائن

مشرقی یوکرائن میں فریقین کے درمیان سیز فائر کی بحالی پر اتفاق

کیف ( گلف آن لائن)یوکرائن کی فوج اور ملک کے مشرقی علاقوں میں فعال روس نواز جنگجوئوں نے جولائی 2020 میں طے پانے والی سیز فائر ڈیل کی بحالی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی تنظیم برائے تعاون و سکیورٹی (او ایس سی ای)نے بتایا کہ حال ہی میں اس جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں تاہم یہ نئی پیش رفت قیام امن کی راہ ہموار کرنے میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔

اس یورپی تنظیم کے خصوصی مندوب برائے یوکرائن میکو کینوآن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں میں کہا گیا کہ یوکرائنی حکومت خوش ہے کہ فریقین نے گزشتہ برس 22 جولائی کو طے پانے والی سیز فائر ڈیل کی بحالی کی خاطر مضبوط عزم ظاہر کیا ہے، جو خطے میں استحکام کا باعث بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں