اذان سمیع

اذان سمیع کاگانا اِک لمحہ ریلیز ہوتے ہی مقبول

لاہور(گلف آن لائن)پاکستانی گلوکار اور حال ہی میں ڈرامہ سیریل ”عشقِ لا” سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اذان سمیع کا گانا اِک لمحہ ریلیز ہوگیا ۔انہوں نے اس گانے میں کراچی کے ماضی کی یاد دلائی ہے اور خصوصی طور پر یہ گانا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر ریلیز کیا ۔اذان سمیع نے گانے کے کچھ ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے اس کی ریلیز کا اعلان کیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

چند روز قبل اذان سمیع خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے نئے گانے ایک لمحہ کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔انہوں نے اپنے گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آئیے ان گھڑیوں کو اگست 1964کی طرف موڑتے ہیں۔اذان سمیع نے مزید لکھا تھا کہ کراچی شہر کے نام ایک محبت نامہ، جس میں وہ پلے ہیں۔اذان سمیع خان کا یہ نیا گانا اِک لمحہ ان کے البم میں تیرا کا حصہ ہے اور اس میں شہر قائدکے ماضی کے دور کو یاد کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں