فواد چوہدری

کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ کاروباری برادری کی شوکت ترین سے امیدیں وابستہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے وژن کے تحت ملک سے غربت کے خاتمے، تعمیراتی صنعت کے فروغ سمیت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے شوکت ترین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شوکت ترین بحیثیت وفاقی وزیر ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، اس عہدے کے فرائض کو پورا کرنے میں اللہ تعالیٰ ان کی رہنمائی فرمائے، میری نیک تمنائیں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں