آسٹریلیا

آسٹریلیا کیخلاف انگلینڈ کی ٹیم میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 185رنز پر ڈھیر

میلبور ن (گلف آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 185رنز پر ڈھیر ہوگئی ، آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 61رنز بنا لئے اور پہلی اننگز کا سکور برابر کر نے کیلئے 124رنز درکار ہیں ، مارکس ہیرس 20 اور نیتھن لائن صفر پر وکٹ پر موجود ہیں،آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے تین، تین جبکہ مچل سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی بھی انگلش بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا ، کپتان جو روٹ پنچاس رنز بنا سکے ، حسیب حمید صفر، زیک کرالی 12، ڈیوڈ ملان 14، بین سٹوکس 25 ، جونی بیئرسٹو 35، جوز بٹلر 3، مارک ووڈ 6، اولی رابنسن 22 اور جیک لیچ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔

آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے تین، تین جبکہ مچل سٹارک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں جواب میں آسٹریلیا نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے اور انگلینڈ کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 124 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، مارکس ہیرس 20 اور نیتھن لائن صفر پر وکٹ پر موجود ہیں، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں