کھاد ڈیلرز

سرگودھا میں کھاد ڈیلرز نے 8 یوم سے جاری شٹرڈوان ہڑتال ختم کر دی

سرگودھا(گلف آن لائن)سرگودھا میں کھاد ڈیلرز نے 8 یوم سے جاری شٹرڈوان ہڑتال ختم کر دی جس کے لئے انتظامیہ نے کھاد ڈیلر کا گودام ڈی سیل کر کے فروخت شدہ کھاد کی رقم تاجر کو لوٹا دی اور مقدمہ کی پیروی نہ کرنے کا یقین دلایا تاہم کھاد ڈیلرز نے وقوعہ کے زمہ دار چیف آفیسر سے نہ ملنے کے اپنیفیصلہ کو برقرار رکھا۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں گزشتہ دنوں خوشاب روڈ پر واقعہ کھاد ڈیلر بشارت علی کی دوکان کا شیشہ توڑے جانے سے پیدا کشیدگی کے بعد میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالقداد گاڑا نے گزشتہ جمعہ کے روز کھاد ڈیلرز ایسویسی ایشن کے صدر ملک مظہر حیات اعوان کے موہنی روڈ کھاد گودام کو اسٹاک رکھنے پر سیل کر دیا اور مالک کے خلاف تھانہ سٹی مقدمہ درج کروایا .

جس پر کھاد ڈیلرز نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کر دی اور چیف آفیسر کو معطل کر کے اندراج مقدمہ اور کھاد ڈیلر کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج و ازالہ نقصیان تک ہڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے ملگ گیر ہڑتال کو وسیع کرنے کی خاطر مرکزی تنظیم سے رابطہ کیا اور قیادت کے ہمراہ چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کر کے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا تو انہوں نے معاملات کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر رپورٹ طلب کی اس دوران ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے مقامی کھاد ڈیلرز سے مزاکرت کرکے معاملات کے حل کی یقین دہانی کروائی اور اگلے روز ملاقات میں کھاد ڈیلر ملک مظہر حیات اعوان کا گودام ڈی سیل کر کے ان کی فروخت کی گئی یوریا کھاد کی رقم لوٹا دی اور طے پایا کہ درج مقدمہ کی پیروی نہیں کی جائے گی۔جس پر کھاد ڈیلرز نے شٹرڈوان ہڑتال ختم کر کے کاروبار شروع کر دیا۔ تاہم وقوعہ کے زمہ دار چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے ملاقات نہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو برقرار رکھا۔جبکہ حکومت کی انکوائری کمیٹی نے حکومت کو فریقین کے درمیان کامیاب مزاکرت میں معاملات حل ہونے کی رپورٹ بجھوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں