لاہور( گلف آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پرچی ترجمان صاحب نوازشریف ابھی پاکستان آئے نہیں حکومت پہلے ہی لڑکھڑاگئی ہے ،مفت مشورہ ہے اپنے قد سے بڑھ کر باتیں مت کریںآپ کا ٹاسک کوے کو سفید یعنی بزدار کو شہبازشریف ثابت کرنا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پرچی ترجمان وہیں تک رہیں توآپ کے لئے بہتر رہے گا،نواز شریف کا نام آج عمران خان کیلئے خوف کی علامت بن چکا ہے ،جس دن نوازشریف پاکستان آئے وہ دن عمران حکومت کی رخصتی کا دن ہوگا،ساڑھے تین سال سے کابینہ کے ہر اجلاس میں نوازشریف اور شہبازشریف کیخلاف منصوبے بنتے رہے ،الحمداللہ ہماری لیڈر شپ آج بھی ہر میدان میں سرخرو ہورہی ہے ،شریف خاندان کیخلاف سازشیں کرنے والے خود راہ فرار تلاش کررہے یں۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ڈلیور کیا اس لیے عوام آج مسلم لیگ(ن)کو یاد کررہے یں،آپ اپنی بھنگ پالیسی پر فوکس کریں،عمران خان نے قوم کی روٹی چھین لی اس لیے عوام آج ان کو بددعائیں دے رہے ہیں،پنجاب کے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ،آئندہ الیکشن پورے پاکستان سے پی ٹی آئی کا مکمل صفایا ہوگا۔