اپوزیشن اور حکومت

چیئر مین نیب کیلئے نئے ناموں پر ڈیڈلاک ،اپوزیشن اور حکومت تاحال نئے چیئرمین نیب کے ناموں کا فیصلہ نہ کرسکی

اسلام آباد (گلف آن لائن)الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کے بعد نئے چیئرمین نیب کیلئے نئے ناموں پر بھی ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ،اپوزیشن اور حکومت تاحال نئے چیئرمین نیب کے ناموں کا فیصلہ نہ کرسکی ۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاکہ چیئرمین نیب کے لیے نئے ناموں سے متعلق حکومت نے الٹا طریقہ شروع کردیا ہے، نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے لیے صدر کا اختیار ہی نہیں بنتا ، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ لیڈر آف دی ہاؤس اور اپوزیشن لیڈر مشاورت کرتے ۔

انہوںنے کہاکہ جو کام وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا تھا حکومت نے وہی کام صدر کو سونپ دیا ہے ،اب صدر دونوں کو خط لکھ رہا ہے اور نام مانگ رہا ہے ، بہرحال ہم نے مشاورت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے سٹیرنگ کمیٹی میں کچھ نام دیے ہیں جو شہباز شریف صاحب کو بھی بتائے ہیں، اب حکومت کے کون سے نام ہیں ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں