محکمہ ہائر ایجوکیشن

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کابھی فیصلہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کابھی فیصلہ کیا، اس حوالے سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈویڑن میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز کی 7 ویں سکیل میں بھرتیاں کی جائیں گی۔اسسٹنٹ لیکچررز کے لئیتعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ عائد کی گئی ہے۔انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں پاس کرنے والے افراد اہل تصور ہوں گے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب کے تمام کالجوں میں 616 اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔اسسٹنٹ لیکچررز کی آسامی کے لئیامیدواروں کو متعلقہ ڈویڑن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فارم جمع کرانا ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پانچ سالہ کنٹریکٹ پر اسسٹنٹ لیکچررز کی بھرتی کے لئے21 جنوری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں