تہران (گلف آن لائن)ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہ ہیان رواں ہفتے کے آخر میں چین کا دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہاکہ وہ اس پچیس سالہ اسٹریٹیجک معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، جس پر حال ہی میں ایران اور چین نے دستخط کیے تھے۔
امریکی پابندیوں کے بعد چین ایرنی معیشت کے لیے لائف لائن ثابت ہوا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے، جب ایرانی حکومت ویانا میں مغربی ممالک کے ساتھ جوہری مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ماسکو دورے کی تیاری کر رہے ہیں۔