وزارت مذہبی امور

جعلی حج بکنگ کی شکایات ملنے پر وزارتِ مذہبی امور نے تنبیہ جاری کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن)جعلی حج بکنگ کی شکایات ملنے پر وزارتِ مذہبی امور نے تنبیہ جاری کر دی ۔ وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عوام الناس حج 2022 کی بکنگ کیلئے کسی کو پیسے مت دیں،ابھی تک حج پالیسی 2022 کا اعلان نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو حج بکنگ کی اجازت ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عوام الناس حج کے نام پر فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔وزارتِ مذہبی امور نے کہاکہ حج کے خواہشمند وزارت کی جانب سے باقاعدہ اعلان کا انتظار کریں ۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق جعلی حج بکنگ کرنے والے افراد/کمپنی کی شکایات کیلئے حج ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کسی بھی فرد یا ادارے کو پیسے اور پاسپورٹ جمع مت کروائیں۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق حج کے نام پر فراڈ کرنے والے جعلسازوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں