فارن فنڈنگ کیس

حکومتی فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے، ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے، اپوزیشن لیڈر

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے، ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے ۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مارکیٹ میں آنے والی اطلاعات سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکومتی فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے، ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے ۔انہوںنے کہاکہ عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی ہے ،اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، پہلے سے خبردار کررہا ہوں ۔

انہوںنے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ۔انہوںنے کہاکہ گندم، کبھی آٹا، چینی تو کبھی کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں