خسارے

خسارے کا شکار واسا کی سالانہ سبسڈی 2ارب20کروڑ سے بڑھا کر3ارب روپے تک کرنے کی منظوری

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب حکومت نے خسارے کا شکار واسا کی سالانہ سبسڈی 2ارب20کروڑ روپے سے بڑھا کر3ارب روپے تک کرنے کی منظوری دیدی۔بتایا گیا ہے کہ واسا کی سبسڈی بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ،گزشتہ حکومت نے عوام پر پانی کے بلوں میں اضافے کا بوجھ نہ ڈالنے کیلئے واسا کو سبسڈی دینے کا آغاز کیا تھا ۔ بتایاگیا ہے کہ گزرتے وقت کے ساتھ واسا کے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا اوراس حوالے سے واسا کی جانب حکومت سے استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ سبسڈی کی رقم کوبڑھاکر3ارب60کروڑتک کیا جائے ۔

پنجاب حکومت کی واسا کے لئے قائم ریسورس مینجمنٹ کمیٹی نے سبسڈی بڑھانے کی منظوری دیدی ہے اور واسا کیلئے 80کروڑ روپے کی مرحلہ وار سبسڈی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ریسورس مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد اب محکمہ ہائوسنگ کی جانب سے ڈرافٹ تیار کر کے محکمہ فنانس کو سبسڈی میں اضافے کے لئے لکھا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں