سینیٹر شیری رحمان

مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مصنوعی عددی اکثریت کو صرف بلز بلڈوز کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب کو احساس ہے اس منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی سونامی اٹھے گی، حکومتی اتحادی بظاہر کسی دبائو کی وجہ سے اس مہنگائی بل کے حق میں ووٹ دے رہے۔ انہوںنے کہاکہ ان کو لگتا ہے بچوں کا دودھ، ڈبل روٹی، زرعی آلات، بیج اور سینکڑوں چیزیں لگژری اشیا ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے ریکارڈ قائم کرنے بعد بھی دعوہ کر رہے کہ پاکستان خطے کے ممالک کے مقابلے میں سستا ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ یہ منی بجٹ نہیں، مہنگائی بجٹ لا رہے ہیں، اس سے موجودہ 12.30 فیصد مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں