لتا منگیشکر

کرونا وائرس کا شکار نامور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت بہتر ہونے لگی

ممبئی (گلف آن لائن) کرونا وائرس کا شکار نامور بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت بہتر ہونے لگی ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر اس وقت ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی بھانجی رچنا شاہ نے بتایا تھا کہ 92 سالہ گلوکارہ کی حالت بہتر ہے اور وہ اس وقت مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

خیال رہے کہ 92 سالہ اداکارہ کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کروایا گیا تھا۔ ان کی بھانجی کا کہنا تھا کہ دی دی اس وقت بالکل بہتر ہیں، وہ ایک فائٹر اور فاتح ہیں اور اسی سے ہم انہیں اتنے سالوں سے جانتے ہیں۔انہوں نے گلوکارہ کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ بھی اداکا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں