حبا بخاری نے اپنے نکاح کے دن کے خوبصورت لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے

کراچی (گلف آن لائن) اداکار آریز احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری نے اپنے نکاح کے دن کے خوبصورت لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کردیئے۔انسٹاگرام پر حبا بخاری نے اپنے نکاح کی تقریب کی چند دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں سے پہلی تصویر میں حبا بخاری کی والدہ اْنہیں ڈوپٹہ پہنا رہی ہیں،

اگلی تصویر میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔ایک تصویر میں حبا بخاری اور اْن کے والد نکاح ہونے کے بعد دْعا کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔حبا بخاری نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ اْن کے نکاح کا سب سے زبردست وقت تھا۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں