سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں300روپے کمی

کراچی (گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں11ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1818 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمت300روپے کمی سے 1لاکھ25ہزار700اوردس گرام سونے کی قیمت258روپے کمی سے 1لاکھ7ہزار767 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں