اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں 11 ممالک ووٹنگ کے حق سے محروم

نیویارک (گلف آن لائن)اقوام متحدہ نے اپنی جنرل اسمبلی میں 11 ممالک کا ووٹنگ کا حق معطل کر دیا ہے۔ اس اقدام کی وجہ مذکورہ ممالک کی جانب سے اپنے سالانہ واجبات کی عدم ادائیگی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 19 کے تحت اگر اقوام متحدہ کا کوئی رکن ملک اپنے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کرتا ہے تو وہ جنرل اسمبلی میں اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہو جائے گا۔اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق ان ممالک نے 2020 اور 2021 سے متعلق اپنے واجبات ادا نہیں کیے۔

ووٹنگ کے حق سے محروم ہونے والے ممالک کی فہرست میں اینٹگوا اینڈ بربوڈا، کانگو، گنی، پاپا نیو گنی، وینوآتو، ایران، صومالیہ، سوڈان، ساٹومی اینڈ پرینسپ ، وینزویلا اور جزائر کومرو شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق ایران کے واجبات 1.8 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ سوڈان پر واجبات 3 لاکھ ڈالر کے قریب، صومالیہ پر 15 لاکھ ڈالراور جزائر کومرو پرواجبات 4.12 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہیں۔اقوام متحدہ نے ان میں سے تین ممالک جزائر کومرو، صومالیہ اور ساٹومی اینڈ پریسنیپ کو جنرل اسمبلی کے 76 ویں اجلاس کے اختتام تک ووٹنگ کی اجازت دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں