عطا اللہ تارڑ

شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی، عطا اللہ تارڑ

لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ( ن ) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر اب الٹے بھی ہو جائیں تو ان کی نوکری بچتی نظر نہیں آتی۔ڈیڑھ سال سے جاری ایف آئی اے کی تفتیش میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی جس کا شہزاد اکبر کو شدید رنج ہے۔

ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، جمعہ کو مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کبھی ایک عدالت تو کبھی دوسری عدالت میں چالان جمع کرانے اور تفتیشی رپورٹ اور چالان کو متعدد بار تبدیل کرنے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کیس میں کچھ نہیں۔نیب جن الزامات کی تحقیقات تین سال سے تحقیقات کر رہا ہے، ہے انہی الزامات پر ایف آئی اے کو تفتیش دی گئی جس میں کچھ ثابت نہیں ہوااگرچالان تبدیل کروانا کامیابی کے مترادف ہے تو شہزاد اکبر کی عقل پر صرف ماتم کیا جا سکتا ہے۔چالان تبدیل کر کے اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ اس کیس میں لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ اور فریب کے علاوہ کچھ نہیں تھے ساڑھے تین سال سے جاری سیاسی انتقام کے نتیجے میں عمران نیازی اور اس کے حواریوں کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

قوم کی کئی سو ارب روپے بچانے والے شہباز شریف کو اس ملک کی اعلی عدلیہ پہلے ہی بے گناہ قرار دے چکی ہے۔مالم جبہ سے ہیلی کاپٹر اور آٹا چینی سے فارن فنڈنگ تک کرپشن میں ڈوبے ہوئے حکمران اپنے کیے کا جواب دیں۔بی آر ٹی پشاور میں سٹے آرڈر کے پیچھے چھپنے والے عمران نیازی آج فارن فنڈنگ کی رپورٹ کو صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کر رہے ہیں۔عمران نیازی کی حکومت پاکستان کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے جس نے غریب مریضوں کی ادویات تک پر ڈاکہ ڈالا۔جلد بے روزگار ہونے والے شہزاد اکبر جتنے مرضی جھوٹ بول لیں عمران نیازی کی چوریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں